آپ کا ٹی وی لائسنس آپ کو ٹی وی کی وسیع اقسام سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے۔ یہ آپ کے لیے درج ذیل کا احاطہ کرتا ہے:
ِاس میں ریکارڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ شامل ہے، کسی بھی ڈیوائس پر۔
سٹینڈرڈ رنگین ٹی وی لائسنس کی قیمت £169.50 ہے۔ آپ اس قیمت کو یکبارگی ادا کر سکتے ہیں، یا قسطوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ یہ صفحہ آپ کو ادائیگی کے مختلف طریقوں، کاروباروں کے لیے لائسنسز، اور اس بارے میں بھی بتاتا ہے کہ آیا آپ کسی رعایت کے مستحق ہیں۔
برطانیہ میں، چینل آئی لینڈز اور آئل آف مین میں، آپ کو ایک ٹی وی لائسنس کی ضرورت ہے اگر آپ:
اس کا اطلاق ایسی کسی بھی ڈیوائس یا سروس فراہم کار پر ہوتا ہے جس کا استعمال آپ کرتے ہیں، بشمول:
**اسکاٹ لینڈ میں اسکاٹش مجرمانہ قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔ رپورٹ پروکیوریٹر فسکل کو بھیجی جائے گی، جو استغاثہ پر اس امر کا فیصلہ کرے گا۔ †گرنزی میں بھاری ترین جرمانہ £2,000 ہے۔
اگر آپ نے گھر تبدیل کیا ہے، یا آپ کی جو تفصیلات ہمارے پاس ہیں، وہ غلط ہیں یا ان میں تبدیلی ہوئی ہے، تو براہِ کرم ہمیں اپنے نئے پتے کی تفصیلات بتائیں۔
اگر آپ ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ آپ کو لائسنس کی ضرورت نہیں ہے تو ہم یہ تصدیق کرنے کیلئے آپ کو وزٹ کر سکتے ہیں کہ کیا واقعی لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وزٹس ضروری ہیں کیونکہ جب ہم رابطہ کرتے ہیں تو جن لوگوں نے ہمیں بتایا ہوتا ہے کہ انہیں لائسنس کی ضرورت نہیں ہے ان دس میں سے ایک شخص کو دراصل لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔
*مارچ، 2019 تک کے مطابق۔
اگر آپ کے پاس ٹی وی لائسنس ہے لیکن اب آپ کسی بھی چینل یا ڈیوائس پر کوئی بھی لائیو ٹی وی پروگرام نہیں دیکھتے یا ریکارڈ نہیں کرتے ہیں، اور iPlayer پر BBC کے پروگرامز کبھی ڈاؤن لوڈ نہیں کرتے یا نہیں دیکھتے ہیں، تو آپ رقم واپسی کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے 0300 790 6044* پر ہمیں کال کریں۔
ایک رنگین ٹی وی لائسنس کی قیمت فی سال 169.50£ ہے۔ اگر آپ نابینا (سنگین حد تک کمزور بصارت کے حامل) ہیں یا 74 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں، تو آپ لائسنس کی کم قیمت یا مفت لائسنس کے حقدار ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی ادائیگی یا تجدید آن لائن ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، ذیل میں آپ وہ تمام طریقے دیکھ سکتے ہیں جن کے ذریعے آپ لائسنس کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی تجدید کر رہے ہیں، تو آپ کو اپنے موجودہ لائسنس نمبر کی ضرورت ہو گی۔
آپ اس قیمت کو یکبارگی ادا کر سکتے ہیں یا ہفتہ وار، ماہانہ یا سہ ماہی قسطوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
اپنے ٹی وی لائسنس کی ادائیگی کا آسان ترین طریقہ، آن لائن ڈائریکٹ ڈیبٹ کرنا یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنا ہے۔
ادائیگی کے طریقے:
آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی قیمت کو ماہانہ، سہ ماہی یا سالانہ قسطوں پر تقسیم کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لائسنس کے لیے خودکار طریقے سے ادائیگی لے لیں گے، لہٰذا آپ کو کبھی بھی ادائیگی چھوٹ جانے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
آپ کے ڈائریکٹ ڈیبٹ ترتیب دے دیے جانے کے بعد، ہر سال آپ کے لائسنس کی خود کار طریقے سے تجدید ہو جایا کرے گی، اس طرح کبھی بھی آپ کے بغیر لائسنس ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔
ایک ادائیگی کارڈ کے ذریعے آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی لاگت کی ادائیگی کو فی ہفتہ کم از کم £6.50 تک میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ آپ اس کا استعمال آن لائن، بذریعہ فون، بذریعہ متنی پیغام یا کسی PayPoint اسٹور پر ادائیگی کے لیے کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی تجدید کر رہے ہیں، تو یہ آپ کے لیے مددگار ہو گا کہ آپ کے پاس اپنا موجودہ لائسنس نمبر موجود ہو۔
مزید معلومات کے لیے اور اپنے ادائیگی کارڈ کی درخواست کرنے کے لیے، 0300 555 0286* پر کال کریں۔
کہاں ادائیگی کریں:
آپ اپنے ٹی وی لائسنس کی ادائیگی بذریعہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ یا ایک ڈائریکٹ ڈیبٹ سیٹ اپ کر کے بھی کر سکتے ہیں۔
آپ کسی PayPoint اسٹور پر جاکر ٹی وی لائسنس نقد یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔ آپ کو دکان کے خدمتگار کو بس اپنا نام اور پتہ بتانا ہو گا اور £169.50 پوری فیس نقد یا بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ادا کرنا ہو گی۔
آپ اپنا چیک TV Licensing, Darlington DL98 1TL کے پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم ٹی وی لائسنس کی پوری فیس کا اپنا چیک 'TV Licensing' کے نام واجب الادا بنائیں، اور چیک کی پشت پر اپنا نام، پتہ اور پوسٹل کوڈ لکھنا مت بھولیں۔ براہ کرم نقد رقم ارسال نہ کریں۔
آپ کے لیے یہ ممکن ہے، اگر آپ (یا کوئی اور جس کے ساتھ آپ رہتے ہیں) درج ذیل میں مبتلا ہوں/ہو:
ابھی tvl.co.uk/concessions پر رعایت کی درخواست دیں۔ یا 0300 790 6150* پر کال کریں۔
آپ کے کاروبار کی عمارتوں کا ٹی وی لائسنس ہونا ضروری ہے اگر اسٹاف، کسٹمرز یا مہمان کسی چینل پر لائیو ٹی وی پروگرام دیکھتے ہیں یا ریکارڈ کرتے ہیں یا iPlayer پر BBC پروگرام ڈاؤن لوڈ کرتے یا دیکھتے ہیں۔ اس کا اطلاق کسی بھی ایسی ڈیوائس پر ہوتا ہے جو آپ نے فراہم کی ہو، اور ان کی اپنے کسی ایسی ڈیوائسز پر بھی جو مین میں لگی ہوئی ہیں۔
اگر آپ کے کاروبار کی صرف ایک ہی عمارت ہے تو آپ کو صرف ایک ٹی وی لائسنس کی ضرورت ہو گی۔ ہر پتے کے لیے ایک لائسنس کی لاگت ایک سال میں £169.50 ہے اور اس میں وہ ساری ڈیوائسز آ جائيں گی جن کا استعمال اس پتے پر ہوتا ہے۔ ایک واحد ٹی وی لائسنس کی ادائیگی کا آسان ترین طریقہ، ایک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن یا ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے کرنا ہے۔
اگر آپ کو ایک سے زیادہ پتے کا احاطہ کرنے کی ضرورت ہے تو سب سے آسان طریقہ ایک کمپنی گروپ ٹی وی لائسنس لینا ہے۔ کوئی فارم پُر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو صرف ایک ادائیگی ہر سال کرنی ہے، اور آپ کو صرف ایک یاد دہانی موصول ہو گی جو ایک واحد پتے پر بھیجی جائے گی۔ ایک کمپنی گروپ ٹی وی لائسنس کے لیے ادائیگی کرنے کی خاطر، ہم کو 0300 790 6165* پر فون کریں اور ہمیں آپ کی مدد کرکے خوشی ہو گی۔
ایک ٹی وی لائسنس مندرجہ ذیل کا احاطہ نہیں کرتا:
ہوٹلوں، ہوسٹلوں، موبائل یونٹوں اور کیمپ سائٹس کے لیے بھی مختلف ضوابط ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں: اگر کبھی بھی آپ کی حدود میں کسٹمرز یا عملے کیلئے - ریڈیو، TV، کمپیوٹر یا CD/DVD پر موسیقی لگائی جاتی ہے - تو زیادہ تر صورتوں میں آپ کو PPLPRS سے موسیقی کا لائسنس خریدنا ہو گا۔ مزید معلومات کیلئے www.pplprs.co.uk پر جائیں۔
آپ سے مراد وہ فرد ہے جس کا نام لائسنس پر درج ہے۔
آپ کسی بھی ڈیوائس پر ایسا کر سکتے ہیں، بشمول ٹی وی، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، ٹیبلٹس، گیمز کنسولز، ڈیجیٹل باکس DVD/VHS ریکارڈر یا کوئی دیگر شامل ہیں۔
اگرچہ آپ کے پاس بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی ہو، تب بھی ٹی وی پروگراموں کو ریکارڈ کرنے کے لیے آپ کو ایک رنگین لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ DVD، VHS اور ڈیجیٹل باکس ریکارڈر رنگین ریکارڈنگ کرتے ہیں۔ ایک بلیک اینڈ وائٹ لائسنس اسی صورت میں جائز ہو گا جب آپ ایک ایسے ڈیجیٹل باکس کا استعمال کرتے ہوں جس پر ٹی وی پروگرام ریکارڈ نہیں کیے جا سکتے ہوں۔
سوچیں ہو سکتا ہے کہ آپ کو کسی ٹی وی لائسنس کی ضرورت ہو؟ ابھی چیک کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں: علیحدہ شرائط و ضوابط کا اطلاق مندرجہ ذیل قسم کے ٹی وی لائسنس پر ہوتا ہے: ہوٹل اور موبائل یونٹ ٹی وی لائسنس، ARC رعایتی ٹی وی لائسنس اور تفریحی یونٹ ٹی وی لائسنس۔ اگر آپ کے پاس ان میں سے ایک ہے، تو براہ کرم مخصوص شرائط و ضوابط کے لیے اپنا لائسنس ملاحظہ فرمائيں یا معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
*ہمارے 0300 نمبر کو کی جانے والی کال کی شرح 01 یا 02 نمبر والی قومی کال سے زیادہ نہیں ہوتی، خواہ کسی لینڈ لائن سے کی جائے یا موبائل فون سے۔ لینڈ لائن سے کی جانے والی کالز پر عموماً 9p فی منٹ کا چارج لیا جاتا ہے اور موبائل فون سے کی جانے والی کالز کے لیے 8p اور 40p فی منٹ کے درمیان چارج کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے موبائل یا لینڈ لائن کے لیے پلان میں شامل منٹ ملتے ہیں، تو اس میں 0300 کو کی جانے والی کالیں بھی شامل ہوں گی۔